کابینہ اجلاس کادن تبدیل ، آئندہ ہفتے سے اجلاس منگل کو منعقد ہوا کریگا
اسلام آباد (امروز نیوز) کابینہ اجلاس کادن تبدیل ہوگیا، آئندہ ہفتے سے اجلاس منگل کو منعقد ہوا کریگا ۔ منگل کو وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ کابینہ اجلاس کا دن تبدیل کر دیا گیا ہے ، وزیر اعظم کی منظوری سے آئندہ ہفتے سے کابینہ کا اجلاس جمعرات کی بجائے منگل کو منعقد ہوا کرے گا۔