اسرائیلی فوجیوںنے غرب اردن میں فلسطینی شہری کو گولیاں مارکر شہید کردیا مقتول نے یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی،جوابی کارروائی کی،اسرائیلی فوج کا روایتی بیان

0 142

تہران(امروزنیوز)اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق صہیونی فوجیوںنے 27 سالہ یاسر فوزی الشویکی کو کریات اربع یہودی کالونی کے قریب وادی الحصین میں گولیاں ماریں۔ اسرائیلی فوج نے حسب روایت دعویٰ کیا کہ مقتول نے فائرنگ سے قبل یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی۔ادھر سوشل میڈیا پر شہید فلسطینی تصویر کے ساتھ ایک فوٹیج گردش کررہی ہے جس میں شہید فلسطینی نوجوان کو بیت ھشالوم میں ایک گھر میں مردہ حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے قریب اسرائیلی فوجیوںکو چلاتے سنا جاسکتا ہے جو کہہ رہیںالحمد للہ اس کا کام تمام ہوگیا۔اسی فوٹیج میںایک یہودی خاتون کو عبرانی چلاتے سنا جاسکتا ہے جو چیخ چیخ کہہ رہی ہے کہ ‘ وہ عمارت کے اندر ہے، وہ عمارت کےاندر ہے۔مقتول فلسطینی کے کاغذات اس کے ارد گرد پھیلے ہوئے ہیں اور ایک بڑا چاقو بھی عمارت کے دروازے پر پڑا ہے۔ فلسطینی ذرائع کا کہناتھا کہ مقتول فلسطینی الخلیل میں آئینی عدالت کا محرر بتایا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.