لورالائی شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کےلئے سی سی ٹی وے کیمرے نصب کر کے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا

0 124

کوئٹہ(امروزنیوز)لورالائی شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کےلئے سی سی ٹی وے کیمرے نصب کر کے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا تفصیلا ت کے مطابق بدھ کو کمشنر ژوب ڈویژن بشیر احمد خان بازئی نے لورالائی شہر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کےلئے ایس ایس پی آفس لورالائی میں قائم کیئے جانے والے کنٹرول روم کا باقائدہ افتتاح کر دیا افتتاحی تقریب میں کمانڈنٹ لورالائی اسکاوٹس کرنل عامر مختیار ،ڈی آئی جی لورالائی نثار احمد خان تنولی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اس حوالے سے ڈی آئی جی لورالائی نثار احمد خان کا کہنا تھا کہ لورالائی شہر میں نصب کیئے جانے والے سی سی ٹی وی کیمروں کو کنٹرول روم سے منسلک کیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں ڈی آئی جی آفس میں بھی کنٹرول روم قائم کیا جائے گاانہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی آف لورالائی ،بی آر سی کالج اور دیگر سرکاری تنصیبات کی سیکورٹی کے لئے بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے، امن ومان قائم کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.