پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی

0 136

کوئٹہ (امروز نیوز)

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 28 ہوگئی جس کی تصدیق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے تصدیق شدہ  28 کیسز ہیں ، کورونا وائرس سے متعلق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی کل میٹنگ ہوگی ، کورونا وائرس سے متعلق قومی سطح پر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر صرف مرزا نے کہا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے صرف تین ائیرپورٹس (کراچی، لاہور اور اسلام آباد) پر انٹرنیشنل پروازیں آسکیں گی ، بین الاقوامی پروازیں صرف اسلام آباد ، لاہور اور کراچی سے آپریٹ ہوں گی۔

ظفر ،مرزا نے بتایا کہ ملک میں تمام بڑے اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے، ریاست کے لیے لوگوں کے تحفظ سے بڑھ کر کچھ نہیں،  شادی ہالز میں تقریبات پر دو ہفتوں کیلئے پابندی لگائی گئی ہے، دو ہفتوں کیلئے سینما گھروں اور تھیٹرز کو بند کیا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.