بی این پی قومی وژن کےساتھ بلوچستان کی سیاسی قومی معاشی فکری ترجمانی رہی ہے، ملک نصیر شاہوانی

0 128

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ میں جاری یونٹ سازی کے سلسلے میں کیچی بیگ یونٹ کااجلاس طاہرایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پرمنعقدہواجس میں تنظیم سازی سیاسی صورتحال عوامی مسائل پربحث سمیٹتے ہوئے بی این پی کے مرکزی فنانس سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیراحمدشاہوانی سی سی ارکان چےئر مین جاویدبلوچ ضلعی نائب صدرملک محی الدین لہڑی ملک مجیدکاکڑطاہرشاہوانی ایڈوکیٹ ڈاکٹرعلی احمدقمبرانی میراکرم بنگلزئی رضاجان شائی زئی پرنس رزاق بلوچ ودیگرنے کہا کہ بی این پی قومی وژن کےساتھ بلوچستان کی سیاسی قومی معاشی فکری ترجمانی کررہی ہے

اکیسویں صدی میں بلوچستان کی دوررفتہ دیگرعلاقے توویسے بھی حکومتی توجہ سے محروم کوئٹہ سریاب کی حالات زاربھی پتھرکے ز مانے جیسی نظر آرہی ہے بی این پی شروع دن سے بلوچستان کی محکومی زبوحالی پسماندگی عدم مساوات معاشی استحصال سیاسی تسلط پسندی کےخلاف قربانی سے عبارت تحریک کاحصہ ہے ان حالات کامقابلہ مسلسل سخت حالات سے گزرکرکررہی ہے یہاں دائمی جمہوریت ہے بلکہ سول کرفیو جیسی صورتحال کے تحت بلوچستان کوچلایاجارہاہے

اورسترسالوں سے بلوچستان کوحقوق میسرنہیں جس پرغیرسیاسی قوتوں کوغیرجمہوری طریقے سے بلوچستان کے اوپرمسلط کیاجاچکاہے جس سے بلوچستان کے بنیادی قومی حقوق سلب ہیں نمائندگان کوعوامی خدمات کےلئے حاصل محدود مواقع پربھی دسترس حاصل نہیں اسمبلی فلورپرچھ نکات سے لیکربلوچستان میں کوئی ایساایشونہیں جس پربی این پی کے پارلیمانی اراکین لب کشائی نہ کی ہوکیونکہ اسمبلی اجلاس کی شروع بھی ہمارے اراکین کی تلخ بحث ہوکراختتا م بھی ان ہی پرہوتا ہے اسمبلی کومیدان جنگ بناکے رکھ دیاہے

لیکن سلیکٹڈ اورقومی سوچ وژن سے محروم قوتوں کوربڑ اسٹیمپ بناکرطاقتورقوتوں کے اشاروں پراستعمال کیاجارہاہے بی این پی عوام کے حقوق پرسمجھوتہ نہیں کریگی اورنہ ہی عوامی حقوق کاسوداکیاہے بلکہ اسمبلی کے اندراورباہرپارلیمانی نمائندوں نے نا انصافیوں کےخلاف بھرپوراحتجاج کیاہے اجلاس میں ڈاکٹرعلی احمدقمرانی کی قیادت میں رضاجان شائیزئی وپرنس رزاق پرمشتمل الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.