خواتین کی معاشرتی حیثیت کو مساوی سطح پر لانے کے لئے قانون سازی نہایت ضروری ہے : ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

0 330

کوئٹہ : بلوچستان میں صنفی بنیادوں پر امتیازی رویوں اور تشدد کے خاتمے کے لئے تحصیل سطح پر لاء کمیٹیوں کی تشکیل اور خواتین کو سیاسی و سماجی اور انتظامی ڈھانچے سمیت تمام شعبہ زندگی میں ترقی کے یکساں مواقعوں کی فراہمی کے لئے وویمن پارلیمنٹرین فورم اور کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن نے اشتراکی اقدامات اٹھانے پر اتفاق کا اظہار کیا ہے، منگل کو وزارت قانون میں پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور و چیئرپرسن وویمن پارلیمنٹرین فورم ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن کی چیئرپرسن فوزیہ شاہین نے ملاقات کی اور کابینہ میں خواتین کی نمائندگی، تحصیلدار کی آسامیوں سمیت بعض انتظامی محکموں میں خواتین کوٹہ کی عدم تخصیص پر خواتین اور سول سوسائٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور و چیئرپرسن وویمن پارلیمنٹرین فورم ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ خواتین کی معاشرتی حیثیت کو مساوی سطح پر لانے کے لئے قانون سازی کے ساتھ شعوری آگاہی نہایت ضروری ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ صنفی بنیادوں پر امتیازی رویوں میں نمایاں تبدیلی آررہی ہے تاہم اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے خواتین کی ترقی میں آڑے آنے والی تمام مشکلات دور کرکے ساز گار ماحول کی فراہمی ہماری ترجیح ہے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ گھریلو سطح پر تشدد کے خاتمے کے لئے تحصیل سطح پر مجوزہ لاء کمیٹیوں کے قیام کے لئے قانون سازی کی جائیگی اور اس سلسلے میں کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن اور سول سوسائٹی سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ یہ کمیٹیاں مقامی سطح پر خواتین کو درپیش مسائل کے حل میں معاون ثابت ہو سکیں چیئرپرسن وویمن پارلیمنٹرین کاکس فورم ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن کی چیئرپرسن فوزیہ شاہین کی جانب سے دی گئی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے حقوق نسواں سے متعلق جملہ معاملات میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے مشاورتی عمل کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.