افغانستان میں جنازے اور اسپتال پر حملے، درجنوں افراد جاں بحق
کوئٹہ (امروز نیوز)
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک اسپتال پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اسپتال میں موجود ایک خاتون سمیت 5 شہری جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
افغان صوبے ننگر ہار میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں کئی درجن افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغان سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور اسپتال کے ذریعے اس کے پیچھے موجود گیسٹ ہاؤس میں داخل ہونا چاہتے تھے۔
سیکیورٹی حکام کا مزید کہنا ہے کہ اسپتال کے قریب موجود مذکورہ گیسٹ ہاؤس میں غیر ملکی موجود تھے۔
ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ ایک خاتون سمیت 3 زخمی شہریوں کو ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔