پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی حکومت کے بجٹ کو مسترد کردیا
کوئٹہ (امروز نیوز)
پی ٹی آئی حکومت کی گزشتہ برس کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے والے بجٹ کی توقع نہیں تھی،
افراط زر سے عام آدمی کی قوت خرید میں ہونے والی کمی کی وجہ سے توقع تھی کہ تنخواہوں میں اضافہ ہوگا،
حکومت نے بجٹ میں سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا،
بجٹ میں ریلیف نہ ملنے کی صورت میں اب سرکاری ملازم امسال دس فیصد کم خریداری کرسکیں گے،
حکومت نے کرونا کے بعد کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا،