فشریز فورس کے قیام کی منظوری ماہی گیروں کا دیرینہ مطالبہ تھا : حمل کلمتی

0 230

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی حمل کلمتی نے کہا ہے کہ گوادر ماہی گیروں کادیرینہ مطالبہ فشریز فورس کے قیام کی منظوری وفاقی پی ایس ڈی پی میں جامعہ گوادر کیڈٹ کالج کیلئے اسکالر شپس سمیت درجنوں منصوبے شامل کرنے کا سردار اختر جان مینگل، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں جامعہ گوادر ،کیڈٹ کالج،طلباءکیلئے اسکالرشپس سمیت گوادر میں درجنوں اسکیمات شامل کئے ہیں ہماری گوادر میں معیاری تعلیم کی فروغ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری انتھک کوششوں سے فشریز فورس کی قیام کی منظوری ہوگئی ہے فشریز فورس کا قیام گوادر کے ماہی گیروں کا دیرینہ مطالبہ تھا اس فورس کی قیام سے محکمہ فشریز سمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ پر قابو پاسکے گی گوادر میں مختلف عوامی اسکیمات کی منظوری پر پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.