پولیو مہم 20 جولائی سے چھوٹے پیمانے پر دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

0 69

اسلام آباد: کورونا وائرس پابندیوں کی وجہ سے پولیو ویکسین کی سرگرمیاں چار ماہ تک معطل رہنے کے بعد 20 جولائی سے چھوٹے پیمانے پر دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

منتخب اضلاع میں گھر گھر مہمات کو کووڈ 19 سے بچاؤ کے اقدامات اور ماؤں اور بچوں کے لیے قبل از پیدائش کی دیکھ بھال خدمات کے بارے میں شعور پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کی جائیں گی۔

پہلے مرحلے میں جن علاقوں میں اس مہم کو چلایا جائے گا وہ فیصل آباد، اٹک، جنوبی وزیرستان، کراچی اور کوئٹہ کے کچھ حصے ہیں جن میں پانچ سال سے کم عمر 8 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں 10 یونین کونسلز میں خصوصی حفاظتی ٹیکوں کی مہم چلائی جائے گی جس کے دوران ایک لاکھ 10 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.