یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے یوم آزادی ( 14th August ) کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت قیدیوں کی سزا میں کمی کی۔ جیلوں میں موجود قیدیوں کی سزاؤں میں پانچویں حصے کی کمی ہوگی۔ 15 سال سے قید 65 سال یا زائد عمر کے مرد قیدیوں کی بقیہ سزا معاف کردی گئی ہے۔
بیان کے مطابق 10 سال زائد قید 60 سال یا زائد عمر کی خواتین قیدیوں کی سزا بھی معاف کردی گئی ہے، جب کہ قید کی سزا کا تین چوتھائی حصہ کاٹنے والے قیدیوں کی بھی رہائی کا اعلان کیا گیا ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر 20 سال کی قید مکمل کرنے والوں قیدیوں کی باقی سزا میں مکمل چھوٹ دی گئی ہے۔ کمی کا فائدہ سزائے موت، جاسوسی، گینگ ریپ کے مجرموں کو نہیں ملے گا، جب کہ بینک ڈکیتی، ریاست مخالف، زنا، اغوا اور ڈکیتی کے مجرموں پر بھی اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔