دادؤ گرڈ اسٹیشن کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات لائق تحسین ہیں،وزیراعظم

0 145

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے سول اور عسکری حکام کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دادو گرڈ اسٹیشن کو محفوظ بنانے کیلئے 36 گھنٹے میں بند باندھنا لائق تحسین ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ دادو گرڈ اسٹیشن کی سیلاب سے حفاظت کے لئے سول اور ملٹری حکام کے تعاون سے 36 گھنٹے میں 3 کلومیٹر کا بند باندھنا لائق تحسین اقدام ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ رتو ڈیرو اور خضدار کے درمیان ایم 8 پر لینڈ سلائیڈنگ ہٹا کر بلوچستان کی آخری شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لئے بحال کرنے پر این ایچ اے کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.