واشنگٹن ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کرنے کی تیاری کررہا ہے‘ایسپر

0 145

واشنگٹن (امروز نیوز)امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے ایوان نمائندگان کی آرمڈ فورس کمیٹی کو بتایا کہ ان کا ملک اپنے دفاع کو مستحکم کرنے اور اپنے اتحادیوں کو ایران کے خطرات کا مقابلہ کرنے کا اہل بنانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایران ہمارے مفادات یا افواج پر حملہ کرتا ہے تو ہم فیصلہ کن طاقت کے ساتھ جواب دیں گے۔ادھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بدھ کے روز کہا تھا کہ واشنگٹن ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے مختلف اداروں، کمپنیوں اور افراد کے خلاف نئی پابندیاں جلد عاید کی جائیں گی۔وزارت خارجہ کے دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئےمائیک پومپیو نے تصدیق کی کہ نئی پابندیوں میں ایرانی اسلحہ اسمگلنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسی کمپنیوں کو سزا دیں گے جو ایران کے ساتھ تعاون کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ایسی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی جائیں گی جو ایرانی اسلحے کی نقل و حمل اور اسمگلنگ میں مدد فراہم کرتی ہیں۔پومپیو نے مزید کہا کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی ترسیل تعاون کرنے پر ایران کی فضائی کمپنی ”مہان“ ایئر لائن کے خلاف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.