اردگان نے ترکی کو خراب راستے پرڈال دیا ‘امریکی سینیٹر

0 124

واشنگٹن (امروز نیوز)امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے ایک بل پر رائے شماری کے بعد ریپبلکن سینیٹر جیمز رچ نے کہا ہےکہ ترک صدر رجب طیب اردوآن نے ترکی کو خراب راستے پرڈال دیا ہے۔مسٹر رچ نے ایک بیان میںکہا کہ صدر ایردوآن کے فیصلے اور اقدامات ترکی کے لیے تکلیف دہ نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی غلط سمت کی طرف جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انقرہ کے خلاف پابندیوں کے بل پر رائے شماری کے بعد ترک حکام کو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کا موقع ملے گا۔جیمز رچ کا کہنا تھا کہ ترکی ایک خودمختار ریاست ہے اور (ترک عہدیدار) وہی کام کرسکتے ہیں جو انہیں مناسب نظر آتے ہیں ، لیکن ان کے ہر فیصلے کا نتیجہ ضرور نکلنا چاہیئےایردوآن کے حالیہ فیصلے ترکی کے لیے برے اور تکلیف دہ نتائج کا سب بن سکتے ہیں‘امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ ت±رکی گذشتہ برسوں میں ہمارا ایک بہت بڑا اتحادی رہا ہے ، لیکن صدر اردوآن نے ملک کو ایک خراب راستے پر گامزن کردیا ہے۔ وہ نیٹو سے الگ اور روس کے قریب ہے۔ اگر وہ یہ کرنا چاہتا ہے تو وہ آزاد ہے لیکن اس کے تکلیف دہ نتائج بھی برآمد ہوسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.