جاپان کا پاکستان پولیو پروگرام کے لئے 4.35 ملین ڈالر امداد کا اعلان
اسلام آباد(امروز ویب ڈیسک)جاپان نے پاکستان پولیو پروگرام کے لئے 4.35 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق امداد ویکسین کی خریداری کے لئے استعمال ہوگی،امداد سے 24 ملین ویکسین کی خریداری ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق امداد سے پانچ سال تک کے 21 ملین بچوں کی ویکسینیشن ممکن ہوسکے گی
۔ اعلامیہ کے مطابق نیشنل ایکشن پلان- 2023 2021 کے مطابق پاکستان بھر سے 2023 کے اواخر میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق معاہدے پر جائیکا اور یونیسیف نے دستخط کئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق بچوں کو موذی بیماری سے بچانے پر جاپان کے عوام کے شکر گزار ہیں
۔ کوآرڈینیٹر پولیو پروگرام کے مطابق مت پاکستان کی پولیو کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں۔سفیر ایچ ای واڈا مٹسو ہیرو نے کہاکہ جاپان پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلے میں پچھلے کئی عشروں سے تعاون کررہا ہے۔ سربراہ جائیکا شیگکی فروٹا نے کہاکہ پولیو پروگرام اور توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی خسرہ و روبیلا مہم اور پولیو مہم میں مشترکہ کوششوں پر خوشی ہے۔
انہوںنے کہاکہ کورونا وبا پر قابو پانے میں پولیو پروگرام کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔سربراہ یونیسیف ایڈا گرما نے کہاکہ حکومت جاپان کا تعاون ہمیں آخری منزل کے قریب لے جائےگا،حکومت جاپان سال 1996 ءسے پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں تعاون کررہا ہے۔