ڈاکٹر مالک کی سڑکیں چند لوگوں کو امیر کرنے کیلئے تھی‘ احسان شاہ

0 129

تربت  پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی فنانس سیکرٹری مرحوم خلیل کٹور کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس پیر کے روز پارٹی آفس میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی صدر و صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کی، پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر سید احسان شاہ نے خلیل کٹور کی بے وقت رحلت پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ خلیل کٹور ایک سیاسی و سماجی شخصیت تھے اس کے بی ایس او سے لیکر پی این پی عوامی تک خدمات بیشمار ہیں اس کی رحلت پارٹی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے مگر نقصان کو پورا کرنے والا اللہ پاک ہے سید احسان شاہ اور پارٹی کے ورکروں نے خلیل کٹور کی مغفرت کے لیے خصوصی دعاء کی، سید احسان شاہ نے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں ہم نیشنل پارٹی کا بھرپور مقابلہ کریں گے نیشنل پارٹی کو گراؤنڈ میں کھبی اکیلا نہیں چھوڑیں گے نیشنل پارٹی نے ہائی کورٹ میں میر غفور احمد بزنجو کے کاغذات کومستردکردیاہے ہمارے پاس سپریم کورٹ جانے کا آپشن موجود ہے مگر ہم اپنے پارٹی رہنماؤں سے مشورے کریں گے اس کے بعد آج رات فیصلہ لیں گے اگر میر غفور احمد بزنجو کے کاغذات مسترد ہونے کافیصلہ برقرار رہا تو ان کے فرزند میر اسفند یار غفور بزنجو کو پارٹی کی طرف سے میونسپل کارپوریشن تربت کے میئر کیلئے امیدوار نامزد کرتا ہوں،انہوں نے کہاکہ جب ڈاکٹرمالک وزیراعلیٰ تھے میئر شپ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین شپ بھی ان کے پاس تھے مگر2018ء کے الیکشن میں غریبوں کی پارٹی کے سامنے گراؤنڈ میں نہیں اترا، انشاء اللہ اس بار پھر غریبوں کی ووٹوں کی طاقت سے نیشنل پارٹی شکست سے دوچار ہوگی، بہت جلد میں آٹھ سو سے ایک ہزار نوکریاں غریبوں کو دوں گا یہ ضروری نہیں وہ غریبوں کا تعلق میری پارٹی سے ہو،اگر غریبوں کو نوکری ملا یہ نوکری ڈاکٹر مالک کی یہ روڈوں سے ہزار گنا بہتر ہیں کیونکہ ڈاکٹرمالک نے یہ سڑکیں ترقی کیلئے نہیں بلکہ محض چند لوگوں کو امیر بنانے کیلئے بنائی تھی جبکہ ہمارا مقصد غریب کی خدمت ہے، پی این پی عوامی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر غفور احمد بزنجو نے کہاکہ نیشنل پارٹی بدنیت لوگوں کی پارٹی ہے نیشنل پارٹی کے بھی مزدور یا کسان کے سیٹوں پر کروڑ پتی کھڑے ہیں مگر ہم کھبی کورٹ نہیں گئے یہ ہماری روایت نہیں ہے ہمارے ورکروں کے اندر جذبہ ہے انشاء اللہ دوسرے مرحلے میں پارٹی کافی سیٹوں میں کامیاب ہو کر مئیر شپ کی الیکشن میں کامیاب ہوگی، میٹنگ کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مرکزی انفارمیشن سیکرٹری صادق تاجر نے سر انجام دیئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.