ڈیورنڈ لائن پر حملہ پشتون دشمنی ہے‘ رضا محمد رضا

0 74

کوئٹہ :پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات‘ سابق سینیٹر رضا محمد رضا‘ پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر محمد عیسیٰ روشان اور نائب صدر یوسف خان کاکڑ اور پارٹی کے صوبائی سیکرٹری ممبر صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے نے گزشتہ روز چمن میں ڈیورنڈ لائن پر بے گناہ لاچار لوگوں پر بھاری اسلحوں سے عام شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ سے7افراد کی شہادت اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کے پشتون دشمن واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ عرصے سے چمن بالخصوص ڈیورنڈ لائن پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے بے گناہ شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔جس میں اب تک درجنوں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیورنڈ لائن پر روزاول ہی سے لوگوں کے آنے جانے اور تجارت پر کوئی پابندی نہیں تھی کیونکہ ڈیورنڈ لائن کے دونوں جانب ایک ہی قوم آباد ہے جن کے آپس میں رشتے ہیں اور حتیٰ کے گاؤں چراگاہیں اور قبرستان مشترکہ ہیں مگر افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ڈیورنڈ لائن پر باڑ لگا کر لوگوں کے آنے جانے پر پابندی لگادی گئی ہے جس سے آئے روز حالات خراب ہورہے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری ہمارے حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.