پاپولیشن ویلفیئر افسران کا قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان، سیکرٹری کے تبادلے کا مطالبہ

0 154

کوئٹہ  ڈائریکڑیٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف بلوچستان کے تمام آفیسران بشمول ڈائریکڑ جنرل نے سیکریٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف غیر معینہ مدت تک قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کوڈائریکڑ جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ مصطفیٰ نے محکمے کے افسران کی ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں سیکریٹری پاپولیشن یاسر خان کے غیر قانونی اقدامات جن میں ڈی جی آفس کو مکمل طور پر مفلوج کیا جانا شامل ہے کی شدید مذمت کی اور کہا گیا کہ اس سیکریٹری کے غیر قانونی اقدامات جن میں ڈی جی آفس کی گاڑیوں کے ٹریکرزکو غیر قانونی طور پر اپنے نام منتقل کرنا، آفیسران کی غیر قانونی قبل از وقت تبادلے، ڈائریکڑ جنرل آفس کا غیر قانونی طور پر تمام مالیاتی اختیارات کا ضبط اور غیر قانونی بھرتیاں شامل ہیں۔ اس موقع پر تمام افسران نے کہا کہ موجودہ سیکر ٹری کے تبادلے تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور ڈائریکٹر جنرل آفس اور اسکی تمال ذیلی دفتروں میں سیکریٹری کا تبادلہ ہونے تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر ایپکا کے دونوں یونٹس نے آفیسران کے قلم چھوڑ ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا اور سیکرٹری کے ماورائے قانون اقدمات کی مذمت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.