اپوزیشن کے اسلام آباد میں احتجاج پر پابندی نہیں،شبلی فراز
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک) و فاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اسلام آباد میں احتجاج پر پابندی نہیں، ہم نے چائے پانی کا انتظام تو ابھی نندن کے لیے بھی کیا تھا، پھر یہ تو ہمارے اپنے لوگ ہیں، حکومت اپوزیشن کے مجوزہ احتجاج کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں شبلی فراز نے کہا کہ عدالت کہہ چکی ہے کہ ہر جگہ احتجاج نہیں ہوسکتا۔وزیرِاطلاعات سے سوال کیا گیا کہ عدالت نے فیض آباد دھرنے کے کیس میں کچھ اور کام بھی کرنے کو کہا تھا؟ تو شبلی فراز بولے، اس پر آپ فروغ نسیم سے سوال کریں۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ چائے پانی کا انتظام تو ابھی نندن کے لیے بھی کیا تھا، پھر یہ تو ہمارے اپنے لوگ ہیں۔شبلی فراز نے دھرنے والوں کو پیزا دینے کے سوال پر کہا، یہ لوگ حلوے کے عادی ہیں، انہیں حلوہ دیں گے یہ پیز ا نہیں کھاتے ان کو پتا بھی نہیں کہ پیز ا کیا ہوتا ہے ۔