ایم کیو ایم یو سی آفس پر فائرنگ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج
کراچی(امروز نیوز)کراچی کے علاقے نیو کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے یوسی آفس پر فائرنگ کامقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔پولیس کے مطابق قتل اور انسداد دہشتگردی ایکٹ اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ نیو کراچی میں درج کیا گیا ہے۔مقدمہ مقتول شکیل کے بھائی عبدالرشید کی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔اس سے قبل ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کارکنوں کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعرات کو پارٹی کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کرے گی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں اعظم اور شکیل نامی دوافراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم شکیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزموں کے پاس ایس ایم جی اور چھوٹے ہتھیار موجود تھے۔