محکمہ صحت کوہلو کی خالی اسامیوں پر دس سالوںمیں بھرتیاں نہیں کی جاسکی

0 143

کوہلو(امروز نیوز) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں محکمہ صحت کی سیکڑوں اسامیاں گزشتہ دس سالوں سے خالی ہیں تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو میںمحکمہ صحت کی300سے زیادہ خالی اسامیوں پر گزشتہ دس سال کے طویل عرصے میں چار مرتبہ ٹیسٹ وانٹرویوزکوئٹہ،سبی ،کوئٹہ اور کوہلو میں منعقد کئے گئے تاہم پسند ناپسند کی وجہ سے ناگزیر وجوہات آڑے آگئے جس کے باعث تقرریاں نہیں ہوسکی ٹیسٹ اور انٹرویوز میںحصہ لینے والے سیکڑوں امیدوار شدید مایوسی میں مبتلا ہوکر ٹریکٹروں ،ہوٹلوں میں مزدوری کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ بعض ماسٹر ،ایم فل اور دیگر ٹیکنکل ڈگریاں رکھنے والے امیدوار سلیکشن کی امیدلیے ملازمت کی مقررہ حد سے گزار کر بے روزگار ہوچکے ہیںدوسری جانب کوہلو کے سول ہسپتال سمیت ضلع کے بی ایچ یوز میں آئے روز سٹاف کی کمی سے مریضوں کو شدید دقت کا سامنا ایک معمول بن گیا ہے کوہلو کے تعلیم یافتہ بیروزگار طبقہ اورعوامی حلقوں نے وزیر اعلٰی بلوچستان جام کمال خان اورصوبائی وزیزصحت میر نصیب خان مری سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کوہلو کے سیکڑوں خالی اسامیوں پر حالیہ ٹیسٹ وانٹرویوز کے مطابق امیدواروں کی بھرتیاں کی جائیں تاکہ ایک طرف نوجوانوں میں مایوسی ختم ہوتو دوسری طرف ضلع کے ہسپتالوں میںعملہ کی کمی پورا ہوسکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.