ویلنٹائن ڈے ایک غیر اسلامی اور بے ہودہ رسم ہے جس سے مسلمانوں کو اجتناب کرنا چاہیے اسلامی تعلیمات کے ہوتے ہوئے غیروں کی نقل کرنا مسلمانوں کو زیب نہیں دیتا،رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر قاری عبدالرشید

0 138

کوئٹہ (امروز نیوز)رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر قاری عبدالرشید نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے ایک غیر اسلامی اور بے ہودہ رسم ہے جس سے مسلمانوں کو اجتناب کرنا چاہیے اسلامی تعلیمات کے ہوتے ہوئے غیروں کی نقل کرنا مسلمانوں کو زیب نہیں دیتا۔ ویلنٹائن ڈے کا تعلق مشرکانہ اور بت پرستانہ عقیدے کے ساتھ ہونے کے علاوہ،فحاشی،عریانیاور جنس وموسیقی کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے ہمیں عیدالفطر اور عیدالاضحی کی صورت میں تھوار دیتے ہیں جبکہ ویلنٹائن ڈے کا تعلق قدیم بت پرستوں کے ایک دیوتا کے مشرکانہ تھوار سے ہے جو ان زمانے میں فروری کے وسط میں منایا جاتا تھا جس میں کنوارے لڑکے اور لڑکیاں محبت کے خطوط لکھ کر ایک بہے بڑے گلدان میں ڈال دیتے تھے اس کے بعد محبت کی اس لاٹری میں سے روم کے نوجوان لڑکے ان لڑکیوں کا انتخاب کرتے جن کے نام خط لاٹری میں ان کے نام آیا ہوتا۔پھر وہ نوجوان لڑکے لڑکیاں شادی سے پہلے ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ملاقاتیں کرتے پھر اس کو ویلنٹائن ڈے کے تہوار میں بدل دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی اس بیماری نے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اس دن میڈیا ،کیبل، ڈش، اور انٹرنیٹ اس کے فروغ میں ملوث ہے اور پھر تعلیمی اداروں میں مخلوط پارٹیوں کا انتظام کیا جاتا ہے جس میں نوجوان لڑکے لڑکیاں سرخ رنگ کے کپڑے پہنتے ہیں اور ویلنٹائن کارڈ اور سرخ پھول وغیرہ کا تبادلہ ہوتا ہے۔ اس دوڈ میں مذہب، تہذیب اور اخلاقیات کو بالائے طاق رکھ دیا جاتا ہے اس غیر اخلاقی تہوار کا منانا اسلامی ملک میں زیب نہیں دیتا جس کے لئے عوام بے ہودہ رسم کے خلاف جہاد کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.