ملک کی سالمیت پر کھبی آنچ نہیں آنے دینگے، یعقوب ناصر
پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے اسکی سالمیت سے کھیلنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دینگے،سینئر مرکزی نائب صدر مسلم لیگ (ن)
لورالائی( امروز ویب ڈیسک ) پی ایم ایل این کے سینئر مرکزی نائب صد چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کی سالمیت پر کھبی آنچ نہیں آنے دینگے پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے اسکی سالمیت سے کھیلنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دینگے ملک کی سلامتی پر کوئی حکومت اپوزیشن کی تمیز کے بغیر ہم اپنے افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ا نہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنی دور حکومت میںدہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کرکے انکی کمر توڑ کر دہشت گردوں کا صفایا کرکے ملک کو امن کا گہوارہ بنا دیا تھا انہوں نے کہا کہ سا وتھ وزیرستان کے علاقے مکین میں دہشت گردی کے واقعہ میں پاک فوج کے چار اہلکاران کی شہادت پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد وں کے خلاف گھیرا تنگ ہونے پر وہ اس طرع کے بذدلانہ کاراوئی کررہے ہیں انھیں ہمسائیہ ممالک کی مدد اور مالی سپورٹ حاصل ہے پاکستان کو کمزور کرنے والوں کے ناپاک عزائم کھبی بھی پورے نہیں ہونگے پاکستان کے عوام اور پاک فوج متحد اور ایک پیج پر ہیں ہم ملکر ہر طرع کے دہشت گردوں کی کمر توڑنے کی طاقت رکھتے ہیں
اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائیش نہیں ہے بھٹکے ہوئے مٹھی بھر دہشت گرد اس طرع کی کاروائیوں کے زریعے اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جسے ہم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ انسانیت کے قاتلوں کو عبر ت کا نشان بنا دینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان مظبوط مستحکم اور ایٹمی صلاحیت کا حامل ملک ہے ہماری قوت کا اندازہ ہمارے دشمن ممالک کو بھی ہے وہ سامنے آکر ہمارا مقابلہ کرنے کے بجائے چھپ کر پیچھے سے وار کر رہے ہیں جسکا بھی ہمارے مسلح افواج ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے ہماری ترقی بھی امن سے جڑی ہوئی ہے جہاں پر امن ہوگا وہاں پر ترقی ہوتی ہے ہمارے امن کے دشمنوں کو ہماری ترقی راس نہیں آرہی ہے اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک اور ایٹمی قوت کے تمام دشمنوں کوواضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کو کسی صورت غیر مستحکم نہیں کیا جاسکتا ہم متحد ہیں اور آئندہ بھی رہیںگے ۔