بلوچستان بھر میں حلقہ بندیاں قبول نہیں، رحمت صالح بلوچ

0 311

سبی(امروز ویب ڈیسک) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وسابق صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے سلےکٹیڈ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کامیابی سے ہمکنار ہوگئی بلوچستان بھر میں حلقہ بندیاں قبول نہیں پارلیمنٹ کی بالا دستی اور عوام کے مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا موجود حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے روز بہ روز مہنگائی سے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے نےشنل پارٹی کی قےادت میں عوام موجودہ نااہل حکومت سے نجات حاصل کریں گے ان خےالات کا اظہار انہوں نے میڈےاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کےا نےشنل پارٹی کے صوبائی صدر وسابق صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میںحالیہ ہونے والی حلقہ بندیوں کسی صورت قبول نہےں کریں گے

جب تک عوام کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا ہمےں الےکشن کمیشن کا کوئی فیصلہ قبول نہیں الیکشن کمیشن اپنا رویہ درست کرے اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا کھیل نہ کھیلے کیونکہ الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلے سے نےشنل پارٹی کو شدید ما یوسی ہوئی ہے حلقہ بندیوں کے خلاف نےشنل پارٹی ہر آپشن استعمال کریں گی اےک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ڈی اےم کی جانب سے موجودہ سلےکٹیڈ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کامیابی سے ہمکنار ہوگی

عوام پر مسلط نااہل حکمرانوں نے ملک کے اندر لوٹ کھسوٹ مہنگائی بد امنی کرپشن کے سوا ملک وقوم کو کچھ نہ دے سکی موجودہ نااہل حکومت سے اب چھٹکار ا حاصل کرنے کے لئے نےشنل پارٹی بھی پی ڈی اےم کے پلےٹ فارم پر متحد ہے نےشنل پارٹی پارلیمنٹ کی بالا دستی عوام کے مفادات پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گی نےشنل پارٹی نے ہمےشہ عوام کے حقوق کے حصول کے لئے آواز بلند کی اپنے منشور کے مطابق بلوچستان کے مسئلہ مسائل کو اجاگر کرکے ان کو حل کرنے میں اہم رول پلے کےا

انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت کے خاتمہ کے دن قریب تر ہیں عوام کو موجودہ حکومت سے چھٹکارا حاصل دلانے کے لئے ہر فورم پر جدوجہد ےقےنی بنائےں گے انہوں نے کارکناں کو ہدایات دےتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کا پےغام بلوچستان کے کونے کونے میں لے جائیں اور عوام کو درپےش مسئلہ مسائل کے لئے آواز بلند کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.