پی ڈی ایم نے قابل شناخت ووٹوں کی توہین کی ہے، قاسم سوری
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے قابل شناخت ووٹوں کی توہین کی ہے، امید ہے کہ محمد صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے موثر قانون سازی کے عمل میں اپنا کردار کرتے رہیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا،بیسویں صدی کے ارسطووں کا دعوی تھا کہ سپریم کورٹ سےنامراد لوٹنے کے بعد الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرنےکی کوشش کی گئی اور ادارے پر دبا ڈالا گیا۔ اگر قابلِ شناخت ووٹ کےذریعے انتخابات نہ ہوئے تو توہینِ عدالت ہوگی۔
آپ نے تو قابلِ شناخت ووٹ کی ہی توہین کردی۔ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی صادق سنجرانی کو چیئرمین اور مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں امید ہے کہ وہ ملک کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے استعمال کریں گے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے موثر قانون سازی کے عمل میں اپنا کردار کرتے رہیں گے۔