ہم مزید بھی 8ہزار 387نوجوانوں کو لیویز فورس میں بھرتی کرینگے،ضیاءلانگو

0 85

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ وپی ڈی ایم اے میر ضیاءاللہ لانگو نے کہاہے کہ موجودہ صوبائی حکومت بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ،مختلف محکموں کے ساتھ محکمہ لیویز میں 3ہزار بھرتیاں کی گئی جبکہ مزید 8ہزار لوگوں لیویز فورس کا حصہ بنائیںگے

جس سے بے روزگاری میں کمی واقع ہوگی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت میں مخلوط صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کی ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ،بلوچستان میں بے روزگاری کا خاتمہ ،بہترین تعلیم ،صحت کی سہولیات اور انفراسٹرکچر وزیراعلیٰ جام کمال کا وژن ہے صوبے کے مختلف اضلاع میں جاری منصوبوں کی تکمیل سے وزیراعلیٰ جام کمال کا وژن ابھرتا ہوا

بلوچستان پورا ہوگا ،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت بے روزگاری کے خاتمے کیلئے نہ صرف سرکاری سطح پربلکہ پرائیویٹ سطح پر مواقعوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ،دیگر محکموں کی طرح محکمہ داخلہ کی جانب سے صرف لیویز فورس میں 3ہزار 467خالی آسامیوں پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کیاگیاہے وہ آج لیویز فورس کا حصہ بن کر بلوچستان کی عوام کی حفاظت پر مامور ہیں

،انہوں نے کہاکہ ہم مزید بھی 8ہزار 387نوجوانوں کو لیویز فورس میں بھرتی کریںگے تاکہ بے روزگاری کے خاتمے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے جوان صوبے میں امن وامان کے قیام کیلئے فرائض منصبی انجام دیں ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں امن وامان کے قیام کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائےگاں نہیں جائیںگی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.