بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں زوردار دھماکا ، 6 افراد ہلاک ، 12 زخمی

0 248

نئی دہلی :  بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہرمغربی گوداوری کے فارماسوٹیکل یونٹ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

دھماکے کےفوری بعد یونٹ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق زخمی ہو نے والوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کی وجہ گیس لیکج بتائی گئی ہے، آگ پر دو گھنٹے بعد ریسکیو اہلکاروں نے قابو پایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.