سابق سلیکٹڈ وزیراعظم کیخلاف ہار کی تحقیقات ہونا چاہئے : مولانا واسع

0 45

کوئٹہ : جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سابق سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف ہار کی تحقیقات ہونا چاہئے ایمانداری کے نام پر سیاست کرنے والوں نے ملک کو قوم کو بدنام کیا اب جب ان کیخلاف کیسز بنیں گے تو ان کو اپنی حیثیت کا پتہ چلے گا موجودہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں وقت بدل گیا تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات اچھے ہونا چاہئیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے آئین و قانون کی بالادستی کیلئے طویل جدوجہدکی اور جدوجہد کے باعث سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ کرلیا ،نئے پاکستان کے نام پر سیاست کرنے والوں نے پرانے پاکستان کا کباڑہ کیا اور اپنے مذموم مقاصد کیلئے پوری ملک کی قیادت کو غدار ٹہرایا اور یہی قیادت کے اکابرین نے پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کیا جب بھی ملک پر مشکل وقت آیا تو ان قیادت نے ملک بچانے کیلئے اپنا کام تیز کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ایک ملک سے تحفے میں ہار ملا جو کہ توشہ خانے جمع کرانے کی بجائے لاہور کے ایک جیولر پر بھیج دیا جن کی مالیت 18کروڑ روپے ہے اور ان کی تحقیقات ہونی چاہئے اس نے ہمیشہ اداروں کو یہاں کے سیاسی جماعتوں کے رہنماں کے خلاف استعمال کیا تھا مگر اب جب ان کے خلاف کیسز کھولیں گے تو ان کو اپنی حیثیت کا پتہ چلے گا جمعیت علما اسلام کے کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز کریں اور اپنے اپنے ضلعی و تحصیل امرا کے ساتھ تعاون کریں اور ایسے لوگوں کو نامزد کریں جو عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.