صوبائی حکومت فعال اور عوامی ضروریات کے مطابق کام کر رہی ہے ،جام کمال

0 140

کوئٹہ (امروز نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ یہ بات اب مزید قابل برداشت نہیں کہ ہم اس مادر وطن میں رہیں اور یہاں سے فوائد حاصل کریں لیکن دہشتگردوں اور ریاست مخالف عناصر کی کاروائیوں کی مذمت نہ کریں،صوبائی حکومت فعال اور عوامی ضروریات کے مطابق کام کر رہی ہے یہ بات انہوں نے ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہی،وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ تمام لوگوں کے لئے دائرہ مختص کیا جائے اب یہ بات مزید قابل برداشت نہیں کہ ہم اس دھرتی پر رہتے ہوئے یہاں سے تما م فوائد تو حاصل کریں لیکن دہشتگردوں، ریاست مخالف عناصر اور نعروں اور ملک کو نقصان پہنچانے والوں کی مذمت نہ کریں،انہوں نے کہا کہ نمازیوں کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنا کر دہشتگردوں نے ثابت کیا ہے کہ انکا کوئی مذہب نہیں صوبائی حکومت مکمل طور پر فعال اور اپنا کام بخوبی سرانجام دے رہی ہے ٹوئیڑ پر پیغامات ڈالنے کا مقصد دور جدید کے نقاضوں کے مطابق عوامی سہولیات کے لئے کیے جانے والے اقدامات سے عوام کو آگاہ رکھنا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.