تعلیمی اداروں کا حال آبتر ہو گیا ہے ، امان اللہ یاسین زئی

0 147

کوئٹہ (امروز نیوز)گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بدلتے ہوئے تقاضوں کے باعث درس و تدریسی کا پیشہ پہلے سے زیادہ پیچیدہ اور گنجلک بن چکا ہے ۔ لہٰذا ضروری ہے کہ مروجہ تدریسی طریقہ کار میں تکنیکی اور تخلیقی تبدیلیاں عمل میں لائی جائیں۔ گورنر نے کہا کہ روایتی تدریسی طریقہ کار پر اکتفا د کرنے کی بجائے موجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ جدید رجحانات کو رواج دینا ضروری ہے تاکہ طلباءو طالبات کے اذہان کو جدید علمی چھان بینی سے روشن کرنے کے ساتھ ساتھ بدلتی ہوئی انسانی ضروریات بھی پوری ہوسکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکن بورڈ فار سر ٹیفکیشن آف ٹیچر ز کے نائب صدر افتخار قادر خان کی قیادت میں وفدسے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ ملاقات کے دوران صوبے بھر کے اساتذہ کرام کے استعداد کار بڑھانے ، در س و تدریس کے طریقہ کو مزید متحرک کرنے اور اساتذہ کی تربیت کے پروگراموں کو دیگر اضلاع تک وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفد نے گورنر کو اپنے ادارے کی کار کردگی سے آگاہ کیا ۔ گورنرنے ان کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.