مقامی حکومتوں کے قیام سے عوامی مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے : یونس عزیز زہری
خضدار : جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ خضدار کے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کارکنان میرے لئے قابل احترام ہیں خضدار میں سیاسی جماعتوں کے مابین جو ہم آہنگی قائم ہے وہ سب کے لئے قابل دید ہے خضدار کے شہریوں کا یہی طرہ امتیاز ہمیشہ قائم و دائم رہنا چاہیے بلدیا تی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے امیدوار یا آذاد امیدواروں کا اکثریت کے ساتھ حصہ لینا سیاست اور جمہوریت کا حسن ہے اور اسی سے سیاسی جماعتوں کی خوبصورتی کھل کر سامنے آجاتی ہے۔بلاتفریق عوام کی خدمت اور عوام کے مسائل کا حل میرے منصب کا حصہ ہے اور روزِ اول سے اسے نبہانے کی کوشش کررہاہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر مختلف وفود سے ملاقات کی اور ان کے مابین سیاسی گفت وشنید ہوئی۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما و رکن بلوچستان اسمبلی میری یونس عزیز زہری کا کہنا تھاکہ خضدار کے عوام کے مفادات مجھے بے حد عزیز ہیں اور ان کے لئے میں دن رات محنت کررہاہوں کوشش ہے کہ دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے عوام کے مسائل حل کروں لوکل باڈیز کے قیام سے عوامی مسائل نچلی سطح پر حل ہونگے اور حکومت کا کام تقسیم ہوگا اور عوام کے مسائل پہلے سے بھی زیادہ بہتر انداز میں حل ہونگے۔جے یوآئی کے رہنما میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھاکہ میں نے بلوچستان اسمبلی کے فورم پر نہ صرف خضدار بلکہ پورے صوبے کے مسائل پر بات کی ہے اور کھل کر بات کی ہے جہاں کمزوریاں نظر آئی یا کوتاہیاں دیکھنے کو ملی اس مسئلے کو ضروراراکین اسمبلی کے سامنے ڈسکس کیا آئندہ بھی عوام کے مسائل پر ہر فورم پر بات کریں گے اوران کو حل کرنے کی جانب بڑھیں گے۔