سابقہ حکمرانوں ملک کو تباہی سے دوچار کیا، احتساب کا وقت آن پہنچا : مولانا واسع
کوئٹہ : جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر ووفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی سے دو چار کیا تھا اب معاشی حالات کو ٹھیک کرنے کیلئے کچھ وقت چاہیے ملک کے امن امان کی صورتحال کافی بہتر ہو چکی ہے جمعیت علما اسلام حکومت میں ہوتے ہوئے حالات کی بہتری کیلئے کوششیں کر رہی ہے بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کامیابی حاصل کرے گی کراچی میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہیں واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جمعیت علماءاسلام کے ذمہ داران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں پر جب احتساب آنے کا وقت آن پہنچ چکا ہے تو اب وہ اپنے سیا سی ساکھ کو بچانے کیلئے ملک کے اداروں پر الزامات لگارہے ہیں اب ان کو کوئی نہیں بچا سکتا جب تک اپنے تمام اعمال کا حساب نہیں دینگے اس وقت تک ان کو نہیں بخشتا فارن فنڈنگ میں ثابت شدہ منی لانڈرر دوسروں پر جھوٹے الزامات لگاتا ہے، یہ شخص اربوں روپے کی غیرقانونی فنڈنگ میں پکڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 2018میں ملک چینی اور گندم ایکسپورٹ کر رہا تھا،عوام نے 2022میں عمران صاحب کو نکا لا تو پاکستان گندم اور چینی امپورٹ کر رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران کے دور میں ڈی اے پی کی بوری 2600سے 10ہزار پر پہنچ گئی،کسان آپ کے دور میں کھاد کے لیے دھکے کھاتے رہے جبکہ چار سال میں آٹا 35سے 90، چینی 52سے 120روپے کلو ہوگئی، بجلی فی یونٹ 11سے 24جبکہ گیس 600سے 1400روپے مہنگی ہوگئی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران جتنا مرضی جھوٹ بولیں،آپ کا سیاہ اعمال نامہ عوام کے سامنے ہے۔ انہوں نے پارٹی کے عہدیداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے امیداروں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے دن رات محنت کر اور خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان میں بھی کلین سوئپ کیا جائے۔