حکومت بم دھماکوں میں ملوث گرفتار ملزمان کو انجام تک پہنچائے : مولانا لونی
پشاور : جمعیت علما اسلام(نظریاتی)پاکستان کے سینئر نائب امیر مولانا لونی نے خیبر پختونخوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بم دھماکوں میں ملوث گرفتار ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچاتے ہوئے سرعام پھانسی دی جائے۔ تخریب کاری کی جڑیں اکھاڑنے اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے ہینڈ لرز اور سہولت کاروں کو بے نقاب کرنا ناگزیر ہے۔
ملک میں تخریب کاروں کانیٹ ورک پھیلانے والا اور سینکڑوں معصوم انسانوں کے خونی قاتل کو فی الفور سرعام پھانسی دی جائے۔ جمعیت علما اسلام نظریاتی پر بم دھماکے کرنے والا تخریب کاروں کے نیٹ ورک کا سرغنہ اور ماسٹرمائنڈ کی گرفتاری تک ہم چھین سے نہیں بیٹھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ ریاستی ذمہ داری ہے۔ تخریب کاروں کیخلاف بھر پور کارروائی کی جائے، خاص کر ان عناصرکے خلاف بھی جو