ماشکیل ،نوکچاہ می گورئمنٹ پرائمری سکول میں یوم آزادی پاکستان کے مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد، اساتذہ کرام کی شرکت

0 45

ماشکیل ملک کے علاقوں کی طرح ماشکیل کے پہاڑی علاقے نوکچاہ می گورئمنٹ پرائمری سکول میں یوم آزادی پاکستان کے مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پرچم کشائی کی رسم ادا کی اور سلامتی دی تقریب کے مہمان خاص تحصیل ماشکیل کی دوسری ونگ 58 ونگ سیاہان تفتان رائیفلز کے کیپٹن اواب اور سابقہ وائس چیئرمین یونین کونسل سوتگان میر حاجی کریم جان ریکی تھے۔

تقریب میں علاقائی معتبرین اساتذہ کرام اور سکول کے طالب علموں نے شرکت کی۔ تقریب سے 58 ونگ کے کیپٹن اواب ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت سابق وائس چیئرمین یو سی سوتگان میر حاجی کریم جان ریکی حاجی عبدالمجید ملا بادین حاجی انور عنایت اللہ عطاء اللہ برکت علی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے جس کی ہمیں دل سے قدر کرنی چاہیے پاکستان لازوال قربانیوں کی بدولت دنیا کے نقشے پر معرض وجود میں آیا جس کی حفاظت اور تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے ہمارے اکابرین اور پاک فوج نے قربانیاں دیکر ملک عزیز ملک پاکستان کو آزاد کیا ہم ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے ہر طرح کی قربانی دینگے اور خوشحال پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے آخر میں گورئمنٹ پرائمری سکول سے ایک ریلی بھی نکالی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.