ماہانہ فیس کے عوض ٹوئٹر پر بلیو ٹک فراہم کرنے کی سروس چند دن بعد معطل

0 44

ٹوئٹر کی جانب سے ماہانہ 8 ڈالر کے عوض بلیو ٹک فراہم کرنے کی سروس متعارف ہونے کے چند دن بعد ہی معطل کردی گئی۔

ٹوئٹر پر ماہانہ 8 ڈالر کے عوض بلیو ٹک فراہم کرنے کا فیچر گزشتہ ہفتے 7 نومبر کو امریکا، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں متعارف کرایا تھا۔

مذکورہ فیچر تک ابتدائی طور پر محدود صارفین کو رسائی دی گئی تھی، تاہم اس باوجود اس سے بڑے پیمانے پر جعلی اکاؤنٹس کے تصدیق شدہ ہونے کے بعد اسے مکمل طور پر معطل کردیا گیا۔

ماہانہ 8 ڈالر فیس کی عوض تمام اکاؤنٹس کو بلیو ٹک فراہم کرنے کا فیچر 11 نومبر کو معطل کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.