کان مہتر زئی کے واقعہ سے پورے صوبے کے عوام سوگوار ہیں،امیر زمان

0 142

لورالائی (امروز نیوز)جے یو ائی ف کے مرکزی رہنماءسابق وفاقی وزیر مولانا امیر زمان نے اپنے بیان میں کان مہتر زئی کے افسوسناک واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ میں لورالائی کے دو افراد سمیت پندرہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا انہوں نے کہا کہ اس ناگہانی واقعہ سے پورا ملک اور ہمارے صوبے کے عوام سوگوار ہیں انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل کے نقل و حمل میں انتظامیہ اور ٹرانسپورٹر احتیاط سے کام لیں بصورت دیگر انسانی جانوں کو ہمیشہ خطرات درپیش رہی گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت واقعہ کا نوٹس لیکر اسکی آزادانہ انکوائری کرائیں اور رپورٹ میڈیا پر پیش کریں اور غفلت و لاپرواہی کے مرتکب سرکاری اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں انہوں نے کہا کہ حکومت تمام جاںبحق افراد کے لواحقین کو فوری طور پرمالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کرے انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ تمام جاں بحق افراد کے درجات بلند کرے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.