عبدالقیوم کاکڑ کی کوئٹہ کی عوام کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، غلام نبی مری
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے سیاسی وسماجی رہنماءالحاج عبدالقیوم کاکڑ کی وفات پر بلوچستان بلخصوص کوئٹہ کی عوام کیلئے ایک بڑا نقصان قراردیتے ہوئے کہاہے کہ موصوف کی کوئٹہ کی عوام کیلئے خدمات ،عوامی مسائل پر دوٹوک الفاظ میں موقف اور اس کے حل کیلئے جدوجہد ،سیاسی ،سماجی اور قومی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھاجائے گا۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ الحاق عبدالقیوم کاکڑ کی کوئٹہ کی عوام کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے ہمیشہ مشکل حالات میں عوام کی خدمت کیلئے پیش پیش رہے ہیں ،انہوں نے ہر وقت غریب عوام کی مدد اور ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کی ایسے لوگ معاشرے میں بہت ہی کم پائے جاتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی مرحوم الحاق عبدالقیوم کاکڑ کی قومی ،وطنی ،سیاسی ،سماجی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ان کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھے گی الحاج عبدالقیوم کاکڑ ایک نیک اور انسان دوست شخصیت تھے جنھوں نے ہر وقت غریب عوام کی خدمت میںگزاری ہے معاشرے میں اس طرح کے بہت ہی کم انسان ملتے ہیںانہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں جگہ اورپسماندگان کو صبر وجمیل عطاءفرمائے ۔