شیرانی، عبدالرزاق کھیتران پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے ورنہ ملک گیر احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہوں گے، پاکستان گروپ آف جرنلسٹس
شیرانی(امروز ویب ڈیسک)پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر کاشف بشیر خان ،مرکزی سیکرٹری جنرل مہر عبدالمتین نے پاکستان گروپ آف جرنلسٹس بلوچستان کے نائب صدر عبدالرزاق کھیتران پر قاتلانہ حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آخر صحافی کو کب تحفظ ملے گا
؟عبدالرزاق کھیتران پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ورنہ ہم ملک گیر احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہوں گے ۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان گروپ آف جرنلسٹس نے ہمیشہ حکومت وقت کو یاد دلانے کی کو شش کی ہے کہ پاکستان میں آئے روز صحافیوں پر تشدد ،قاتلانہ حملے اور ان کو قتل اور اغواءکئے جانے جیسے کیسوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے حال ہی میں بلوچستان سے پاکستان گروپ آف جرنلسٹس بلوچستان کے نائب صدر عبدالرزاق کھیتران پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے
جو ان کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے روکنے کی مذموم کوشش ہے ہم وزیرا علیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر حملہ آوروں کو گرفتار کرکے اس سازش کو بے نقاب کیا جائے ورنہ ہم ملک گیرا حتجاج کی کال دینے پر مجبور ہوں گے مرکزی صدر اور سیکرٹری جنرل نے عبدالرزاق کھیتران سے فون پر خیریت درفیات کی اور ان کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔