بلوچ پشتون اتحاد کے علمبردار ملک عبدالعلی خان کاکڑ مرحوم کی 12 ویں برسی 19 جنوری 2022 کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، بی این پی

0 231

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر امروز نیوز )بلوچستان نیشنل پارٹی کے جاری کردہ مرکزی بیان میں پارٹی کے تمام اضلاع کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلوچ پشتون اتحاد کے علمبردار اور پارٹی بانی رہنماءملک عبدالعلی خان کاکڑ مرحوم کے 19جنوری 2022کو 12ویں برسی کے موقع پر اپنے اضلاع میں تعزیتی ریفرنس اور پروگرام کا اہتمام کرکے ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم کے قربانیوں کو خراج عقدیت پیش کرے

کہ جنہوں نے اپنی پوری زندگی محکوم قوموں کے حقوق سماجی انصاف حصول جمہوریت کو فروغ دینے قانون اور آئین کی حکمرانی پارلیمنٹ کی بالادستی قومی جبر کے خلاف انسانی مساوات کے برابر کیلئے انگریز سامراج کے دور سے لیکر ہر آنے والے آمر ونام نہاد جمہوری دور حکومت میں عوام دشمن پالیسیوں اور غیر جمہوری قوتوں کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے قید وبند کی صعبتیں برداشت کرتے ہوئے طرح طرح کی اذیتوں کا مقابلہ کیا اور تمام مشکل ناومساعد حالات اور واقعات کا خنداپیشانی ثابت قدمی مستقل مزاجی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے

اصولوں پر کبھی بھی سودا بازی نہیں کی ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم کی ناقابل فراموش قربانیاں اور جدوجہد سیاسی کارکنوں کیلئے مشعل راہ رکھتی ہیں کہ جنہوں نے بلوچستان میں ہر قسم کی نفرت، تعصب تنگ نظری ،بنیاد پرستی مذہبی منافرت کی خاتمے امن ہاشتی کو برقرار رکھنے کیلئے قوموں کو آپس میںشیر وشکر کرانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا اور بلوچستان کے جملہ قومی سائل وسائل قدرتی دولت کے حفاظت کیلئے صوبے میں آباد بلوچ پشتون ،ہزارہ اور آباد کاروں کو متحد ومنظم کرنے کی خاطر ان قوتوں کے خلاف ایک سیاسی محاذپر مشترکہ جدوجہد کی طرف پل کا کردار ادا کیا جو یہاں کے وسائل کو قبضہ کرنے پر ان کی نظریں مرکوذ ہیں اور وہ بذور طاقت یہاں کے وسائل کو اپنے دست رست پر لانے کیلئے یہاں کے قومی جمہوری جدوجہد کو کچلنے پر مصروف عمل ہیں بیان میں کہا گیا

کہ ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم نے چند عشروں سے پہلے بلوچ پشتون اتحاد اور ملکی سطح پر تمام وفاقی سطح کے سیاسی مذہبی جماعتوں کو غیر جمہوری قوتوں کے خلاف ایک متحد کرنے کی جو اصولی بات کی آج اس کی اصولی موقف اور دور اندیشی نے یہ ثابت کردیا کہ وہ یہاں کے ایک زیرک سیاستدان اور تمام حالات اور واقعات پر گرفت اور نظر رکھتے تھے یہی وجہ ہے کہ آج پی ڈی ایم کے جو سیاسی موقف ہے یہ ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم ان قومی اکابرین کی جدوجہد کی کامیابی کی نتیجہ ہے

کہ جنہوں نے چند عشروں پہلے یہ اصولی موقف اپنایا تھا اگر اس وقت ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم اور قوم وطن دوست ترقی پسند رہنماﺅں کے اصولی موقف کو تسلیم کیا جاتا تو آج ملک اس بحرانی سیاسی کیفیت سے دوچار نہیں ہوتانہ ناعاقبت اندیشن اور نادیدہ قوتوں کے غلط پالیسیوں قوموں کے حقوق سے روح گردانی جمہوریت کو کمزور کرنے آئین اور قانون کی حکمرانی کو تسلیم نہ کرانے پارلیمنٹ کو بے توقید کرنے اور قومی سوال سے انکاری سائل وسائل پر قوموں کے تاریخی واک اختیار تسلیم نہ کرانے کے رد عمل نے آج جو بحرانی حالات پیدا کیے ہیں

بیان میں ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم کے جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست انداز میں خراج عقدیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی ناقابل فراموش جدوجہد اور قربانیوں کو رائے گاہ نہیں ہونے دیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.