سعودی ولی عہد کے دورے سے برادر ممالک کے تعلقات بلندیوں کی سطح پر پہنچ جائیں گے سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کی تاریخ کیلئے ایک سنہری دور کا آغاز ہوگا وزیر اعظم کی بہترین خارجہ پالیسی اور طلسم انگیز شخصیت کی بدولت برادر ممالک پر پاکستان کا اعتماد بحال ہوا ہے،پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی
کوئٹہ (امروز نیوز)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری میں میں صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورے سے برادر ممالک کے تعلقات بلندیوں کی سطح پر پہنچ جائیں گے سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کی تاریخ کیلئے ایک سنہری دور کا آغاز ہوگا وزیر اعظم کی بہترین خارجہ پالیسی اور طلسم انگیز شخصیت کی بدولت برادر ممالک پر پاکستان کا اعتماد بحال ہوا ہے جو ہر پاکستانی کیلئے باعث فخر ہے ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی نسبت موجودہ حکومت کو دعوی عرب ، قطر ، یو اے ای کی حکومتوں کی جانب سے جو خاطر خواہ محبت اور پیار دیا گیا ہے وہ قابل فخر ہے ہماری حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت دنیا کے تمام ممالک کا پاکستان پر اعتماد اور بھروسہ بحال ہورہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کے پاکستان آمد پر ان کا شان شایان استقبال کیا جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ سالوں میں پاکستان کو سفارتکاری کے شعبے میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی لیکن حکومت نے سفارتکاری کی وجہ سے تمام دوست ممالک کے ساتھ ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے جو پاکستان کو ترقی کی نئی منازل تک لے جائے گا۔