سوویت یونین کے افغانستان سے انخلا کو 33 سال مکمل، ملک بھر میں عام تعطیل
کابل(امروز ویب ڈیسک)سوویت یونین کے افغانستان سے انخلا کے 33سال مکمل ہونے پر افغانستان میں عام تعطیل کی گئی
،میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان وزیراعظم آفس احمداللہ متق نے کہاکہ سوویت یونین کے افغان سرزمین سے نکل جانے کے 33 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں عام تعطیل کی گئی
۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد تعطیل کا اعلان کیا گیا ۔1979میں افغانستان میں سوویت یونین نے پڑا ڈالا تو سرخ فوج کا افغانستان پر تقریبا 10 سال تک قبضہ رہا۔ امریکا کے ہاتھوں سوویت یونین کی شکست کے بعد سرخ فوج کو افغانستان چھوڑنا پڑا۔