ایران میں کورونا وائرس سے مزید97 افراد ہلاک

0 119

کوئٹہ (امروز نیوز)
ایران میں کورونا وائرس سے مزید97 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 611 ہوگئی ہے
ایران میں مزید ایک ہزار 365 افراد جان لیوا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں، جس کے بعد ایران میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 12ہزار 729 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس دنیا کے 145 ممالک میں پہنچ چکا ہے جہاں اموات کی تعداد 5 ہزار 436 ہوگئی، جبکہ 1 لاکھ 45 ہزار 5 سو سے زائد اس وائرس سے بیمار ہیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق یورپ کی صورتِ حال چین سے بھی بدتر ہے۔
امریکا میں کورونا وائرس سے مزید 8 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 49 ہو گئی ہے جبکہ بیماروں کی تعداد 2269 ہو گئی ہے۔
اس صورتِحال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے، جبکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اور امدادی کاموں کے لیے 50 ارب ڈالر بھی مختص کردیے ہیں۔
سوئٹزر لینڈ میں 4، نیدر لینڈز میں 5 کورونا وائرس کے مریضوں کا انتقال ہوا ہے۔
ڈنمارک اور پولینڈ نے سیاحوں کی آمد پر پابندی لگا دی ہے، جبکہ تعلیمی ادارے اور دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔
اسکاٹ لینڈ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔
برطانیہ میں ایک ہی روز میں 202 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں ایسا نومولود بھی شامل ہے جس کی والدہ نمونیا کے مشتبہ کیس میں اسپتال لائی گئی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.