نئی حکومت میں بھی بلوچستان کو مایوسی بربادی کی طرف دھکیل دیاجائیگا : جماعت اسلامی

0 33

کوئٹہ : حق دو تحریک کے قائد جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ نئی حکومت میں بھی بلوچستان کے عوام کو مایوسی بربادی کی طرف دھکیل دیاجائیگا بلوچستان کو حق دو تحریک کومنظم کرکے حکمرانوں سے قانونی طریقے سے آئینی حقوق چھین لیں گے بلوچستان کو وفاق کیساتھ نااہل ناکام صوبائی حکومتوں نے بھی تباہ وبربادکرکے لوٹ لیا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں بلوچستان کی بدعنوانی پر احتساب ادارے وفاق اور صوبائی حکومتیں ہمیشہ خاموش ہیں شاید اس میں ان کا فائد ہ ہوحق دو تحریک کو مزید فعال کیا جائیگا تاکہ بلدیاتی انتخاب میں صوبہ بھر میں کامیابی حاصل کرسکیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادرمیں نوجوانوں وعلاقے کے عوام سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ملک کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے حکمران جب بھی اقتدارمیں آتے ہیں عوام کے ووٹوں کے بجائے دوسروں کے سہارے لے کر آتے ہیں جس کی وجہ سے اپنے حکمرانوں پر اپنے عوام کا اعتما دنہیں ہوتا قوم پرستوں،مذہب پرشتوں سمیت مسلم لیگ ن ہو، پیپلزپارٹی ہو یا پی ٹی آئی یہ ملک میں آرائشی اور فرمائشی اسلام کی بات تو کرتے ہیں، لیکن اتھارٹی والا اسلام کہ جس کے نفاذ سے ملک میں سود ختم ہو، قرآن و سنت کا نافذ ہو اور ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا جا سکے۔ ایسا اتھارٹی والا اسلام انھیں قبول نہیں۔ اس معاملے میں بڑی پارٹیاں یک آواز، یک زبان اور یک جان ہیں۔ بلوچستان اس وقت تک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہو گا جب تک عوام صحیح اور غلط میں تمیز نہیں کریں گے۔ یہ بلوچستان کی کتنی بدقسمتی ہے کہ جنھیں جھولیاں اٹھا کر بددعائیں دیتے ہیں انھیں ہی جھولیاں بھر کے ووٹ بھی دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب تک عوام وووٹرز اپنا رویہ نہیں بدلے گی، پاکستان کی تقدیر نہیں بدلے گی۔ جماعت اسلامی اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام اور نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.