آئی جی پولیس بلوچستان سے صوبائی خاتون محتسب کی ملاقات

0 41

کوئٹہ : آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ سے صوبائی خاتون محتسب صابرہ اسلام انسداد ہراسیت برائے بلوچستان کی سینٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ہراسگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے خاتون محتسب صابر اسلام نے کہا کہ خاتون یا مرد کو اگر ہراساں کیا جائے تو اسے صوبائی انسداد ہراسیت سے فوری انصاف ملے گاجبکہ خواتین پولیس ورکروں کو کام کرنے والی جگہ پر اگر کسی قسم کی ہراسیت کا سامنا ہے تو وہ اپنے دادرسی کے لئے اس ادارے سے رابطہ کر سکتی ہیں موقع پر بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کا کہنا تھا کہہراسگی سے متعلق اگاہی مہم میں خواتین پولیس کے ذریعہ آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ اور اس طرح کے معاملات تعلیم کی کمی کے باعث ایسے روئیے پروان چڑھتے ہیں جبک ہراسگی سے متعلق بیٹیوں کے ساتھ ساتھ بیٹوں کی تربیت بھی وقت کی ضرورت ہے۔اس طرح کے اقدامات سیآئندہ چند برسوں میں، خصوصاً خواتین اپنے حقوق سمجھتے ہوئے اس قدر بااختیار ہوجائیں کہ ہمیں ان قوانین کی ضرورت ہی نہ رہیگی۔ آئندہ مستقبل قریب ہراسیت سے متعلق صوبے بھر میں محمکہ پولیس کے ذریعہ آگاہی مہم شروع کی جاے

Leave A Reply

Your email address will not be published.