بلوچستان حکومت کئی سالوں سے خسارے کی بجٹ پیش کر رہی ہے ،جام کمال

0 143

کوئٹہ(امروز نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستا ن جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت گزشتہ کئی سالوں سے خسارے کا بجٹ پیش کر رہی ہے بجٹ تب لیپس ہوگا جب پےسے زیادہ ہوں اور ہم خرچ نہ کرسکیں لیکن کچھ لوگوں کو لیپس کا معلوم نہیںبلوچستان میں احتساب کا عمل جاری ہے ، صوبے میں کرپشن اور کمیشن میں واضح کمی آئی ہے ، یہ بات انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پےغام میںاپوزیشن جماعتوں کی پریس کانفرنس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی،وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ میرے خیال ہے کہ کچھ لوگوں کو بجٹ لیپس ہونے کی معلومات نہیں یا پھر وہ اس معاملے کو سمجھ نہیں رہے لیپس وہ چیز ہوتی ہے جو پےسے زیادہ ہوں اور وہ استعمال نہ ہوسکیں انہوں نے کہا کہ ”محترم“ بلوچستان حکومت گزشتہ کئی سالوں سے خسارے کا بجٹ بنا رہی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کرپٹ افسرا ن کے خلاف کاروائی کر رہی ہے محکمہ صحت، تعلیم ،اےر ی گیشن ، سی اینڈ ڈبلیو سمیت کئی محکموں میں کرپٹ افسرا ن کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ایک زمانہ تھا کہ ٹھیکےدار اور ایکسئےن بولتے تھے کہ کام کے لئے ایڈوانس پےسے دیں لیکن اب اس کے برعکس کام مکمل ہونے پر بل کا تقاضہ کیا جاتا ہے انشاءاللہ بلوچستان کا ایک ایک پیسہ زمین پر لگے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.