چمن کے راستے 70 ہزار سے زائد غیرقانونی افغان باشندے وطن واپس بھیج دیے گئے

0 113

چمن پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک چمن کے راستے 70 ہزار سے زائد افغان باشندے وطن واپس جا چکے ہیں، جن میں سے 12 ہزار سے زائد صرف چمن سے غیرقانونی طور پر مقیم افراد تھے۔ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے بتایا کہ غیرقانونی افغان باشندوں کے خلاف جاری کریک ڈان کے دوران روزانہ کی بنیاد پر گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ آج بھی ژڑہ بند لیویز تھانے کے انچارج نائب رسالدار محمد حنیفیا کی قیادت میں لیویز فورس نے بڑی تعداد میں غیرقانونی افغان باشندوں کو گرفتار کر کے افغانستان ڈی پورٹ کر دیا۔گرفتار افراد کو چمن ہولڈنگ کیمپ منتقل کر کے باضابطہ انٹری کے بعد افغان حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس عمل کو مربوط اور منظم طریقے سے جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے تاکہ غیرقانونی طور پر مقیم افراد کی واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.