چین کی پاکستان میں سیکیورٹی کمپنی بنانے کی درخواست مسترد

0 241

چین نے پاکستان میں سیکیورٹی کمپنی بنانے کی درخواست کردی، وزارت داخلہ نے درخواست پر اعتراض اٹھا دیا۔ 

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے چینی حکومت کی طرف سے سیکیورٹی کمپنی کھولنے کی درخواست پر اعتراض لگا دیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی دوسرے ملک کو سیکیورٹی کمپنی کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

چین نے درخواست منسٹری آف اسٹیٹ سیکیورٹی کی طرف سے حکومتِ پاکستان کو ارسال کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.