بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا نیا شیڈول جاری

0 263

قائم مقام گورنر بلوچستان نے آئندہ مالی سال 2022-2023 کے بجٹ کے لیے نیا شیڈول جاری کردیا۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے 17 جون کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہونا تھا تاہم کچھ وجوہات کی بنیاد پر اسے ملتوی کیا گیا۔

اب قائم مقام گورنر نے صوبائی اسمبلی کے بجٹ کا نیا شیڈول جاری کیا، جس کے مطابق بجٹ اجلاس 17 کے بجائے 20 جون کو ہوگا جس میں صوبائی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے بعد خیبرپختونخواہ، سندھ اور اب پنجاب حکومت نے صوبوں کا بجٹ پیش کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.