الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ،سپیکر نے کمیٹی بنانے سے انکار کر دیا

0 83

اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تعیناتی کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا باضابطہ جواب دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور دو الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خط کا جواب دے دیا، جس میں انھوں نے پارلیمانی کمیٹی بنانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم سپیکر نے اپنے جواب میں واضح کیا کہ کمیٹی وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی باہمی مشاورت سے ہی تشکیل دی جا سکتی ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ آئینی طریقہ کار کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر کو براہ راست کمیٹی بنانے کا اختیار حاصل نہیں، اس لیے وہ اس مطالبے پر عمل نہیں کر سکتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.