حکومت میں ہمت نہیں کہ آرٹیکل 6 لگائے، شیخ رشید

0 258

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہمت ہے تو آرٹیکل 6 لگا کر دیکھائیں، آرٹیکل 6 تو کیا اس کے قریب بھی بات بھی نہیں جائے گی۔

لاہور ہائی کورٹ میں جمعہ 15 جولائی کو شیخ رشید احمد کی جانب سے دائر اینٹی کرپشن طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

آج ہونے والی سماعت پر درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا۔ جسٹس فاروق حیدر نے آفس کو شیخ رشید کی فائل پر نمبر لگانے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس فاروق کا کہنا تھا کہ آفس کے اعتراض کو جوڈیشل سائڈ پر دیکھیں گے۔

جس پر شیخ رشید احمد کے وکیل نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ درخواست پر آج ہی سماعت کرلیں کیونکہ اینٹی کرپشن نے طلب کیا ہوا ہے۔ عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ ابھی کیس کو نمبر لگنے دیں پھر دیکھیں گے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف نے جس دن سچ بولا وہ دن ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.